کاہنہ ، رائیونڈ ہسپتالوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانیکی ہدایت
لاہور(اے پی پی)ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی لاہور شاہد ندیم نے کاہنہ اور رائیونڈ ہسپتال کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات، ایمرجنسی وارڈز، لیبارٹریز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ منیجر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، جدید طبی آلات کی دستیابی اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق کاہنہ اور رائیونڈ ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز کی فعالیت، لیب ٹیسٹنگ کی بروقت سہولت اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔