آٹھویں جماعت کے مسلسل خراب نتائج پر اساتذہ کوفارغ کرنیکافیصلہ
لاہور(خبر نگار)آٹھویں جماعت میں مسلسل خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ یا جرمانہ کیا جائے گا،اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو بونس دیا جائے گا۔۔۔
بہترین نتائج پر اساتذہ کا پرفارمنس الاؤنس بھی لگایا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ہر سال فیل ہونے والے طلبا کے اساتذہ کیلئے محکمہ سکول ایجوکیش میں کوئی جگہ نہیں۔