ایم سی ایل ریگولیشن ونگ، عملے کی کمی، اہم امور متاثر

ایم سی ایل ریگولیشن ونگ، عملے کی کمی، اہم امور متاثر

لاہور(عمران اکبر)ایم سی ایل ریگولیشن ونگ میں عملے کا شدید فقدان، اہم معاملات متاثر ہونے لگے ،محکمہ بلدیات پنجاب سے چیف آفیسر نے لاہور کی میونسپل سروسز کے لئے 360 ملازمین مانگ لئے۔

سی او ایم سی ایل نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے خالی اسامیاں پر کرنے اور نئی اسامیوں کی درخواست کر دی۔ مراسلہ کے مطابق اربن ایریاز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، عملے کے فقدان سے میونسپل سروسز متاثر ہونے لگی۔ ایم سی ایل کا بیشتر سٹاف ریٹائر جبکہ دیگر کی عمر 40 سال سے زائد ہے ۔ شہر کے 9 زونز ، ریگولیشن سٹاف، ماڈل کارٹس اور کتے تلف کرنے کے لئے 271 پوسٹیں موجود،271 میں سے 241 کا عملہ موجود جس میں سے 115 کی عمر 40 سے زائد ہے جبکہ 30 اسامیاں خالی۔ سی او نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے 360 افراد کا اضافی عملہ مانگ لیا۔ عملے کے فقدان سے انسداد تجاوزات، جانوروں کا انخلا، بینر سٹریمر کا خاتمہ، ماڈل کارٹس اور دیگر معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں