ہر سال 12 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی پاکستان آمد
لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ سیاحت حکام نے انکشاف کیا کہ سیاحت پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی میں 5.9 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔۔۔
سیاحت نے 4 کروڑ 10 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں،ہر سال تقریباً 12 لاکھ غیر ملکی سیاح پاکستان آتے ہیں ۔پنجاب اسمبلی میں سیاحت کی قائمہ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین ملک لال محمد نے کی۔