محکمے شہریوں کو ڈینگی سے بچائوکی ذمہ داریاں پوری کریں، ڈی سی قصور
قصور(نمائندہ دنیا)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو ڈینگی وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داریوں کو پورا کریں۔۔۔
ڈینگی سرویلنس کا روزانہ کی بنیاد پر سلسلہ جاری رکھا جائے، متعلقہ ادارے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کریں اور وارننگ کے باوجود حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔