فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف
لاہور(آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 4 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا۔۔
ترجمان کے مطابق ٹھلیاں، موٹروے اور چکری انٹرچینج پر ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔کارروائی کے دوران 20 گاڑیوں میں موجود 97 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 10 گاڑیوں پر ناقص دودھ کی ترسیل پر مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو خالص اور معیاری دودھ فراہم کیا جا سکے ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دودھ یا دیگر خوراکی اشیا سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر فوری اطلاع دیں۔