کمشنر لاہور زید بن مقصود عہدے سے سبکدوش
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو۔۔
کمشنر لاہور ڈویژن کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نیشنل سکیورٹی و وار کورس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اٹینڈ کریں گے ۔ زید بن مقصود نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد تمام آفسز میں جاکر افسران اور اہلکاروں سے الوداعی ملاقات کی۔ تمام سٹاف، افسروں و اہلکاروں نے کمشنر کو نیک دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔