آٹھویں جماعت، بورڈ امتحان کی بجائے اسیسمنٹ ٹیسٹ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ آٹھویں جماعت کے لیے روایتی بورڈ امتحان کی بجائے اسیسمنٹ ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔
محکمہ کے مطابق یہ ٹیسٹ پیکٹا کے ماتحت لیا جائے گا اور پیکٹا آئندہ 20 روز میں امتحان کا طریقہ کار واضح کرے گا۔ابتدائی مرحلے میں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری سکولوں میں لیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس اقدام سے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ ان کے مطابق مقصد یہ ہے کہ چھوٹی جماعت سے ہی طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے ۔ پرائیویٹ سکولز کے لیے بورڈ امتحان آپشنل ہوگا جبکہ یہ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں منعقد کیا جائے گا۔