اسلام پورہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون،16ملزم گرفتار،ایک لاکھ سے زائد رقم برآمد

اسلام پورہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون،16ملزم گرفتار،ایک لاکھ سے زائد رقم برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو تاش اور کجی دانہ پر سٹے بازی کرتے گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد نقد رقم موبائل کجی دانہ اور تاش کے پتے برآمد کرلئے گئے، گرفتار ملزمان میں بوٹا، ماجد، اعجاز، صدیق، معروف، اکبر،طلعت سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مزید تفتیش کے لیے مزموں کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔ایس پی سٹی نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں