والڈ سٹی :تاریخ ورثے کے مقامات کے دروازے سجانے کافیصلہ

والڈ سٹی :تاریخ ورثے کے مقامات کے دروازے سجانے کافیصلہ

لاہور(اے پی پی)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی یوم آزادی 12 اگست سے 14 اگست تک بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، جن میں اندرون شہر کی عمارات اور دیگر تاریخی ورثہ کی امین عمارات کو جشن آزادی کی مناسبت سے روشن کیا جائے گا۔

والڈ سٹی اتھارٹی کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے نمایاں ترین تاریخی ورثے کے مقامات بشمول لاہور قلعہ، مقبرہ جہانگیر، شالامار باغ، وزیر خان بارہ دری، حضوری باغ، فوڈ سٹریٹ اور والڈ سٹی لاہور کے تمام موجودہ دروازے شاندار روشنیوں سے مزین کئے جائیں گے ۔ اس منفرد اقدام کا مقصد آزادی کی روح کو جوش و جذبے سے منانا اور حالیہ معرکہ حق میں پاکستانی قوم کے اپنی آزادی کے دفاع کے کارنامے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے ۔14 اگست کی صبح 8 بجے تمام بڑے تاریخی مقامات پر بیک وقت پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔13 اگست شام 07:30 بجے وزیر خان چوک میں ایک خصوصی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں معروف شعرا اپنی شاعری کے ذریعے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو اجاگر کریں گے ۔ عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے یوم آزادی پر اوقاتِ کار بڑھا دیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں