اکتوبر میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کاتیسرا مرحلہ شروع
لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد100سے کم ہو گی انہیں آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ فیک انرولمنٹ پکڑ لیں گے ،ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے ، جن سکولوں کی انرولمنٹ 100 سے نیچے ہو گی اگر و ہ 102لکھیں گے ،ہم انہیں پکڑ لیں گے کیونکہ ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق ہو رہی ہے ، مذکورہ سکولوں کو فیز تھری میں آؤٹ سورسنگ میں لے کر جائیں گے۔