آم کی کاشت، پیداوار، ایکسپورٹ کوالٹی بہتر کرنیکا فیصلہ
لاہور(کامرس رپورٹر سے)پنجاب میں آم کی کاشت، پیداوار بڑھانے اور ایکسپورٹ کوالٹی بہتر کرنے کا فیصلہ۔ باغبانوں و ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جائے گا۔
محکمہ زراعت پنجاب کا اس سلسلے میں مشاورتی سیشن ہوا ،مشاورتی سیشن کی صدارت سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کی ،انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آم کی کوالٹی،پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافہ کے لیے 70 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی ہے ، اس کے لئے آم کی کوالٹی اور پیداوار بڑھانے کے لیے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔