تحریک لبیک وصراط مستقیم کے زیر اہتمام افکار رضا سیمینار

 تحریک لبیک وصراط مستقیم کے  زیر اہتمام افکار رضا سیمینار

لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ قادریہ رضویہ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخاں بریلویؒ کے عرس پر ’’49ویں افکار رضا سیمینار‘‘ کا انعقاد۔

صدارت مفتی احسان الحق قادری نے کی۔تحریک لبیک سربراہ وتحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خطاب میں کہا امام احمد رضا خاں بریلوی ؒکی تحقیقات نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ۔آپؒ نے دینی مسائل پر جتنا مفصل ،جامع اور مستند لکھاوہ آپؒ ہی کا خاصہ ہے ۔انکی تعلیمات عوام کیلئے ہی نہیں بلکہ مفتیانِ کرام محققین اور قائدین کیلئے بھی مشعل راہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں