سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتالوں میں مریضوں کی آسانی کیلئے تمام سرکاری ٹیچنگ اورٹرشری کیئر ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے اوقات کار بڑھا دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی زکے اوقات کارسوموار سے جمعرات اور ہفتے والے دن صبح8 تا 3بجے سہ پہر جبکہ جمعہ کو 8 تا 1بجے دوپہرتک ہونگے۔ ہر سرکاری ٹیچنگ اور ٹرشری کیئر ہسپتال کا انتظامی سربراہ ان اوقات کار کو یقینی بنائیں گے۔