آئی جی ریلوے کا ایس پیز کی انسداد چوری کارروائیوں کاجائزہ

آئی جی ریلوے کا ایس پیز کی  انسداد چوری کارروائیوں کاجائزہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سنٹرل پولیس آفس ریلویز میں آئی جی ریلویز پولیس محمد طاہر رائے کے زیر صدارت انسداد چوری ریلوے مٹیریل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں انہوں نے تمام ایس پیز کی طرف سے چوری کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور انسدادی کارروائیوں بارے تفصیلی جائزہ لیا ۔ آئی جی نے تمام افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ چوری میں ملوث ملزمان کا ریکارڈ نکالیں اور اس کا تجزیہ کریں۔جہاں کیمرے نہیں ہیں وہاں کیمرے لگوائیں تاکہ ویڈیو ثبوت عدالت میں پیش کئے جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں