محکمہ ماحولیات کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر5 ٹینریز سیل
قصور(نمائندہ دنیا،خبر نگار)ڈپٹی کمشنر قصور و ایم ڈیKTWMAعمران علی کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات، KTWMAاور پولیس نے غیررجسٹرڈ۔۔۔
ڈسپوزل سسٹم کے بغیر چلنے اور محکمہ ماحولیات کے قوانین پر عمل نہ کرنے والی ٹینریز کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 5 ٹینریز ایم زیڈ ٹینری، مولوی عاشق، شفیع /شفیق ٹینری، ایم ایچ فیبرکس ٹینری اور زبیر ٹینری سیل کردیا۔ مذکورہ ٹینریز کو ڈسپوزل سسٹم تعمیر کرکے KTWMAکے چینلز کیساتھ منسلک کرنے سے متعلق متعدد بار نوٹسز جاری کیے جاچکے تھے ۔