سیلاب : 28 موضع جات متاثر، 26 ہزار مکین ریسکیو
لاہور(عمران اکبر)لاہور کی سیلابی صورتحال کے باعث 28 موضع جات متاثر، 26 ہزار 65 مکینوں اور 3 ہزار 222 مال مویشی ریسکیو کئے گئے، 18 ریلیف کیمپس فعال کئے گئے۔
رپورٹ اہداف کے مطابق تحصیل سٹی کے 8موضع جات متاثر ہوئے ، ساندہ ،بابوصابو ،سگیاں ،نوناریاں ،شیراکوٹ ،گنجاں کلاں ،بہادرو، چمرو پور متاثر ہوئے ،تحصیل سٹی میں 6ریلف کیمپ سرکاری سکولوں میں فعال کئے گئے ،ریلیف کیمپ ملتان روڈ، بند روڈ ،ریڈیگن روڈ ،راوی روڈ ،داتا دربار اور گلشن راوی جی بلاک میں فعال کئے گئے ،تحصیل سٹی 9سو گھروں ،25سو 30مکینوں کو ریسکیو کیا گیا، تحصیل سٹی 13سو 72مال مویشی محفوظ مقامات پر پہنچائے گئے ،تحصیل راوی کے 10موضع جات متاثر ہوئے ،شاہدرہ ،بھمہ ،چونگیاں جودا، کرول وار، اینو بھٹی ،تار ا گڑھ ،جیا موسیٰ ،کوٹ بیگم اور ہربو جبو متاثر ہوئے ، تحصیل راوی میں 4 ریلف کیمپ سرکاری سکولوں میں فعال کئے گئے ،موضع مانگا، رنگیل پور اور موہلنوال متاثر ہوئے، تحصیل رائیونڈ میں 3 ریلیف کیمپ سرکاری سکولوں میں فعال کئے گئے ،تحصیل علامہ اقبال میں 100 گھروں سے 35سو مکینوں کو ریسکیو کیا گیا۔