ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کا نقصان
قصور(خبرنگار)شہراور اسکے گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،موٹر سائیکل، واٹر پمپ،موبائل فون ودیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔
ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب فاروق احمد کے سٹور سے 2ڈاکو 2لاکھ نقدی لوٹ کرفرارہو گئے ، پل دولے والا پر کھڑی یاسرکی موٹر سائیکل چورلے گئے ، اقبال کالونی میں عاشق کے گھر سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون چوری ہوگیا،جمبر ملتان روڈ کے قریب اسلم مسیح سے 2ڈاکوؤں نے 22ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا،النور کالونی میں واقع شاہد کے گھر سے 40ہزارمالیت کاواٹر پمپ چوری ہوگیا، دفتوہ روڈ پرعلی حیدرسے 3ڈاکوؤں نے 1لاکھ نقدی اور موبائل فون، جبکہ لاہور کے رہائشی محمد کاشف سے 17ہزارنقدی اور موبائل فون اسی طرح سے عبدالرزاق سے نقدی ، موبائل فون اور محمد رمضان سے بھی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے ، گلی پیراں والی بھوئے آصل میں محمداشرف کی دکان سے گھی ،2 توڑے سیگریٹ،شیمپو،صابن و دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا،مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔