حکومت کے گرین ای ٹیکسی پلان کی تفصیلات جاری

 حکومت کے گرین ای ٹیکسی پلان کی تفصیلات جاری

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت کے گرین ای ٹیکسی پلان کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، ٹیکسی حاصل کرنے کیلئے اہلیت کے معیار وضع کر دئیے گئے۔ حکومت نے نوجوانوں کیلئے گرین ای ٹیکسی سکیم 2025 کا آغاز کر دیا۔

نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور ہائبرڈ ٹیکسیاں دی جائینگی۔ یہ پروگرام نا صرف نوجوانوں کو روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرے گا بلکہ صوبے بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو بھی فروغ دے گا۔ درخواست دہندگان کا پاکستان کا شہری ہونا ضروری ہے (ترجیحی طور پر پنجاب ڈومیسائل)، عمر 21 سے 45 سال کے درمیان، قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس(میعاد ختم ہونے کی تاریخ کیساتھ)لازمی ہو۔یہ سکیم کم آمدنی والے افراد کیلئے ہے ۔ مجرمانہ ریکارڈ، عمر کی حد سے باہر، یا زیادہ آمدنی والے اہل نہیں ہونگے ۔مطلوبہ دستاویزات کے مطابق شناختی کارڈ، درست ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ سائز فوٹو، ایڈریس کی تصدیق کیلئے ڈومیسائل یا یوٹیلیٹی بل اور بینک اکاؤنٹ لازمی ہیں۔آن لائن ایپلی کیشن پورٹل پر درخواست دہندگان اپنے شناختی اور فون کا استعمال کرکے خود کو رجسٹر کرینگے ، دستاویزات اپ لوڈ اور منظور ہونے پر کامیاب امیدوار بینک دستاویزات کا عمل مکمل اور ٹیکسی لینے کا شیڈول حاصل کر ینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں