پی پی ایس سی :مختلف اسامیوں کیلئے امتحان کے نتائج

پی پی ایس سی :مختلف اسامیوں کیلئے امتحان کے نتائج

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) لاہور ریجن کی 54 اسامیوں اور بورڈ آف ریونیو میں تحصیلدار کے فیز ٹو تحریری امتحان میں لیے گئے ریونیو لا کے پیپر کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو میں تحصیلدار کے فیز ٹو تحریری امتحان میں لیے گئے ریونیو لا کے پیپر کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے ، ریونیو لا کے پیپر میں 3662 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، صرف لا کے پیپر میں کامیاب امیدواروں کے انگلش مضمون اور اردو کا پیپر چیک کیا جائے گا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی (محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و میوزیمز) میں سب انجینئر آرکیالوجی کی 09 اسامیوں پر امیدواروں کو تحریری امتحان و انٹرویو کے بعد حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سپیچ تھراپسٹ کی 15 اسامیوں کے لیے امیدواروں کو پانچ سال کے کنٹریکٹ پر حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ، جن میں اوپن میرٹ، خواتین کوٹہ اور اقلیتوں کا کوٹہ شامل ہے ۔ محکمہ آبپاشی (ڈی جی خان ڈویژن) میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 45 اسامیوں کے لیے امیدواروں کو تین سال کے کنٹریکٹ پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں