علما کونسل کے زیرِ اہتمام پیغام رحمتہ للعالمین ؐ کانفرنس
لاہور(سیاسی نمائندہ)اس امت کا کوئی لیڈر نہیں، کوئی لیڈر ہوتا تو ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔اللہ اس امت کو کوئی قائد دیدے۔
الحمرا میں پاکستان علما کونسل کے زیرِ اہتمام پیغام رحمتہ للعالمین ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس کانفرنس کا ایک مشن ہے، اس لئے آپ کو یہاں آج اکٹھا کیا ہے ۔ہمارے رویے اتنے سخت ہو چکے ہیں کہ ہم آپس میں بیٹھ کر 5 منٹ بات نہیں کر سکتے ۔یہ ماحول ہم نے ہی پیدا کیا ہے ۔آج افغانستان سے براہ راست کہتا ہوں کہ کب تک آپ کے لوگ ہمارے ملک میں آ کر ہمارے لوگوں کو شہید کریں گے۔ اگر ایسا ہی ہے تو آپ ہندوستان سے بڑے نہیں ہیں، فوج فوج کرتے ہیں اگر ہماری فوج نہ ہوتی تو بتائیں کیا بنتا ہمارا؟۔