سپریم کورٹ بار الیکشن، آج امیدواروں کی عارضی فہرست

سپریم کورٹ بار الیکشن، آج امیدواروں کی عارضی فہرست

لاہور(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو ہونگے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات پر سماعت ہوگی اورامیدواروں کی عارضی فہرست جاری کی جائیگی۔

انتخابات میں ملک بھر سے وکلا حصہ لیں گے۔ اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر مقررکی گئی ہے 3 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے سنائے جائینگے ۔ امیدواروں کو4 اکتوبر دوپہر2 بجے تک اپنی نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی اوراسی روز سہ پہر3 بج کر30 منٹ پر حتمی فہرست جاری ہوگی۔انتخابات میں ملک بھر سے 4379 وکلاووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار دیئے گئے ہیں جن میں لاہور سے 1460، ملتان سے 315، بہاولپور سے 145، راولپنڈی سے 805، خیبرپختونخوا سے 593، سندھ سے741اور بلوچستان سے 322 وکلا شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں