میوہسپتال :لائن مین کیخلاف 8لاکھ رشوت لینے کامقدمہ
اعظم نے 2لاکھ بینک ٹرانزیکشن سے وصول کیے ، کارروائی کرینگے :ہارون حامد
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )میو ہسپتال لاہور کا لائن مین رشوت خورنکلا۔اعظم علی سرکاری کام کی ادائیگی کے عوض ٹھیکیداروں سے رشوت لیتا رہا۔رشوت میں8 لاکھ روپے تک نقدی اور موٹر سائیکل بھی ٹھیکیدار سے وصول کرلی،اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے لائن مین اعظم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اعظم علی نے ٹھیکیدار سے 2 لاکھ 5 ہزار روپے بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے وصول کیے ، اعظم علی نے 5 سے 6 لاکھ روپے نقدی بھی ٹھیکیدار کو بلیک میل کر کے وصول کیے ۔ اعظم علی نے ٹھیکیدار کو بلیک میل کر کے 10 لاکھ روپے اور ایک گاڑی کا مطالبہ بھی کیا جبکہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود میو ہسپتال انتظامیہ نے اعظم علی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا آغاز نہ کیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کا کہنا ہے کہ ہم اپنی انکوائری کرکے اس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔