ایم فل ، پی ایچ ڈی الاؤنس کلیم نہ کرنیوالوں کودرخواستیں دینے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے والے ملازمین کیلئے کوالیفکیشن الاؤنس سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔۔۔
ایسے ملازمین جنہوں نے ابھی تک ایم فل یا پی ایچ ڈی الاؤنس کلیم نہیں کیا، درخواستیں جمع کرائیں۔درخواستیں باقاعدہ چینل کے ذریعے تصدیق شدہ اسناد کیساتھ جمع کرائی جائیں۔تمام ڈائریکٹرز کو 13 اکتوبر 2025 تک تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈی پی آئی (کالجز) نے معاملے کو فوری نوعیت کا قرار دیا۔کسی بھی اہل ملازم کو مالی فائدے سے محروم نہ رکھا جائے ۔