پولیس کوجنرل ہولڈاپ بارے احکامات پرعملدرآمد کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔سرکل افسروں ، ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔۔۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ڈی آئی جی آپریشنز کے جنرل ہولڈاپ بارے جاری احکامات پرعملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکل افسر اپنے علاقے میں لگائے گئے ناکوں اور پٹرولنگ کی خود نگرانی کریں اوردوران سنیپ چیکنگ تمام قانونی تقاضوں کو اپنائیں ،اہم مقامات، عدالتوں، مارکیٹس کی سکیورٹی وپٹرولنگ سو فیصد یقینی بنائیں، بس اڈوں، ریلوے سٹیشن، پبلک ٹرانسپورٹ، بازاروں کی کڑی نگرانی کی جائے۔