پنجاب حکومت کاتھل ایکسپریس وے کی تعمیر کا بڑا فیصلہ
ایکسپریس وے پر 10انٹرچینج اور 4سروس /ریسٹ ایریاز بنائے جائینگے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے تھل ریجن کی تقدیر بدلنے کیلئے تھل ایکسپریس وے کی تعمیر کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔منصوبے کی فزیبلٹی اور ڈیزائن پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ تین مختلف روٹس پر ورکنگ مکمل ہو چکی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہ منصوبہ تھل کے عوام کو جدید، محفوظ اور تیز ترین سفری سہولیات دینے کی سمت اہم قدم ثابت ہوگا۔تھل ایکسپریس وے منصوبے کے تین آپشنز پر غور جاری ہے -پہلا آپشن 231کلومیٹر، دوسرا 235کلومیٹر اور تیسرا 263کلومیٹر طویل ہے ۔ منصوبہ دورویہ کیرج وے پر مشتمل ہوگا، کنٹرولڈ ایکسیس، ہائی ڈیزائن سپیڈ اور ملٹی لین روڈ شامل ہوں گی۔ ایکسپریس وے پر 10انٹرچینج اور 4سروس /ریسٹ ایریاز بنائے جائینگے ،جبکہ دریائے جہلم اور چناب پر بھی دو بڑے پل تعمیر ہوں گے ۔منصوبے کا پی سی-ٹو منظور ہو چکا ہے ، کنسلٹنٹ تعینات ہیں اور فزیبلٹی سٹڈی پر کام جاری ہے ۔ٹریفک سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ لینڈ ایکوزیشن کا عمل مئی میں شروع ہوگا۔