عمر قید کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل منظور بری کرنے کا حکم

عمر قید کے مجرم کی سزا کے خلاف  اپیل منظور بری کرنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں عمر قید کے مجرم سلمان کی سزا کیخلاف اپیل ناکافی شواہد اور ۔۔۔

گواہوں کے بیان میں تضاد کی بنیاد پر اپیل منظور کرلی،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے قیدی سلیمان کی اپیل پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل عثمان بابو نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار سلیمان پر بہنوئی ولید کو قتل کرنے کا الزام تھا،قتل کیس کے ملزم سلیمان کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ناکافی شواہد اور گواہوں کے بیان میں تضاد کی بنیاد ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مجرم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں