امریکا غزہ معاہدے پر مؤثرعملدرآمدکرائے :طاہر اشرفی
آزادی فلسطین کے بغیر اسرائیل کوتسلیم کاتصور بھی ممکن نہیں :پریس کانفرنس
لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد مبارک ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کیلئے ہونیوالے امن معاہدے کے باوجود اسرائیل مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، جس پر اسلامی دنیا میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ 8 اسلامی ممالک نے واضح کر دیا ہے کہ پابندیاں اور جبری ہجرت ناقابل قبول ہیں، جبکہ امریکا کو چاہیے کہ وہ فلسطین امن معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کرائے ۔ آزاد فلسطینی ریاست اور القدس شریف کو دارالحکومت بنانا پوری امت مسلمہ کا مطالبہ ہے ۔ فلسطین کی آزادی کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا تصور بھی ممکن نہیں۔پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کو بھائی سمجھ کر مدد کی لیکن افسوس کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔