ایس ایم ایز کیلئے کریڈٹ رسائی بحران حل کرنے کی ہدایت

ایس ایم ایز کیلئے کریڈٹ  رسائی بحران حل کرنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)سمیڈا اور سٹیٹ بینک کو ایس ایم ایز کے لیے کریڈٹ رسائی کے بحران کے فوری حل کی ہدایت ،ایس ایم ایز کو ڈالر کمانے والی انٹرپرائزز میں بدلا جائے۔

 وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے سیالکوٹ کے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزکلسٹر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ اجلاس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری اسد اسلام ، سمیڈا کی ایکٹنگ سی ای او نادیہ جے سیٹھ اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں