بلال گنج :لین دین پر فائرنگ دکاندارشدید زخمی ،ایک ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقے میںفائرنگ،دکاندار شدید زخمی ہو گیا۔بلال گنج موہنی روڈ پر طوفان خان نے لین دین پر۔۔۔
ساتھی کیساتھ ملکر فائرنگ کر دی جس سے دکاندارفہد شدید زخمی ہو گیا ، ملزم فرار ہو گئے ۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لین دین پرپیش آیا۔ مرکزی ملزم طوفان خان کے پی کا رہائشی ہے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔