کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 10املاک مسمار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 10املاک مسمارجبکہ50املاک سربمہرکر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے خیرہ ڈسٹری بیوٹری، آئی ای پی ٹاؤن، ڈیفنس روڈ، محافظ ٹاؤن، پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن،نیو گارڈن ٹاؤن، گلبرگ، شادمان، سبزہ زار اورعلامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے خیرہ ڈسٹری بیوٹری روڈ پر غیرقانونی سکول سٹرکچر اور غیرقانونی دکان مسمار کر دی۔آئی ای پی ٹاؤن میں منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی پر زیر تعمیر پلرز اور غیرقانونی دکانیں مسمارکردیں۔