ایک لاکھ پر ائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل
لاہور (خبرنگار )ایک لاکھ پر ائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل ہوگئی ، ماڈیولز میں 3 سے 4 ویڈیوزدیکھ کر سوالات کے جواب دینا ہوتے ہیں۔
آدھا لیکچر سننے کے بعد ویڈیوز دوبارہ شروع ہوجاتی ہیں،تمام سوالات کے جواب حل کرنے کے بعد آن لائن پیپر سبمٹ نہیں ہوتا۔اساتذہ کو ٹریننگ مکمل کرنے کیلئے 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔