بی آر بی:پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا فیصلہ

بی آر بی:پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا فیصلہ

31ارب 88کروڑ کے منصوبے کی پنجاب حکومت نے منظوری دے دینہری پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بنانے والا یہ پلانٹ گیم چینجر منصوبہ قرار

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک بڑا بریک تھرو- بی آر بی کینال پر شہر کے پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت نے 31ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کے اس تاریخی منصوبے کے آغاز کی رواں مالی سال میں منظوری دے دی ہے ۔نہری پانی کو ٹریٹ کر کے پینے کے قابل بنانے والا یہ منصوبہ نہ صرف لاہور کے پانی بحران کو کم کرے گا بلکہ 2040 تک ایک ہزار کیوسک صاف پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کی فنانسنگ دو حصوں میں تقسیم ہے ۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 25 ارب 68 کروڑ روپے کا قرض فراہم کرے گا، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے 6 ارب 80 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔ نہری پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بنانے والا یہ پلانٹ لاہور کے مستقبل کے لیے ایک گیم چینجر منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے ۔پہلے فیز میں راوی سائفن سے ایک سو کیوسک پانی کو ٹریٹ کر کے قابل استعمال بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں