پتوکی ملتان روڈ پر فائرنگ ،1شخص زخمی
قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی ملتان روڈ پر لڑائی جھگڑا، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
برج مہالم چک 35پتوکی کے رہائشی علی حسن ولد محمدیعقوب نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا کہ میرا بہنوئی چک نمبر 2نظام پورہ کا رہائشی محمداعظم ولد الیاس آرائیں ٹوتل پٹرول پمپ نزد غلہ منڈی پتوکی میں پٹرول ڈلوانے کے لیے پہنچا تو وہاں پر دو پارٹیوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہورہاتھا ، اس دوران ایک نامعلوم ملزم نے پسٹل کا فائر کیا جوکہ میرے بہنوئی کی کہنی کے آرپارہونے سے وہ زخمی ہوگیا۔
تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔