ہرن کو ذبح کی کوشش پر مقدمہ درج
قصور (نمائندہ دنیا) ہرن کوڈنڈوں سوٹوں سے مارنے اور ذبح کرنے کی کوشش کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ڈبلیو آر محمدحسنین علی خاں بسریا نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ وہ معمول کے گشت کے دوران کتلوہی خورد ایریا پہنچا جہاں ملزم فیصل نے سانمبر ہرن کے گلے میں رسہ ڈالا ہواتھا،ملزموں کا مقصدسانبمر ہرن کو ذبح کرناتھا۔بمشکل ملزموں کے قبضہ سے ہرن کو آزاد کروایا۔