سردی بڑھتے ہی دیسی ناشتے کی مانگ میں اضافہ

سردی بڑھتے ہی دیسی  ناشتے کی مانگ میں اضافہ

لاہور (آن لائن) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی دیسی ناشتے کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ہفتہ وار چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف ناشتے کے پوائنٹس کا رخ کیا، جہاں حلوہ پوری، چنے اور نہاری کے سٹالز پر غیر معمولی رش نظر آیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں دیسی ناشتہ نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہوتا ہے بلکہ جسم کو توانائی اور حرارت بھی فراہم کرتا ہے۔ ناشتے کے پوائنٹس پر شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے اور روایتی مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں