سماجی ناانصافیوں پر نوجوانوں کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ
لاہور(آن لائن)ایکیومنیکل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام لاہور میں معاشی، ماحولیاتی اور صنفی ناانصافی جیسے اہم سماجی مسائل پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں ملک بھر سے نوجوان رہنماؤں، طلبہ، مذہبی و سماجی کارکنوں اور کمیونٹی ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ورکشاپ کا عنوان -93پاکستان میں معاشی، ماحولیاتی اور صنفی ناانصافی: نوجوانوں میں وکالت تھا۔ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو معاشی استحصال، ماحولیاتی بحران اور صنفی عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مؤثر، بامقصد اور عملی جواب دینے کے لیے فکری طور پر تیار کرنا تھا۔