مرکزی مسلم لیگ کے 55 یونین کونسلز میں انٹرا پارٹی انتخابات مکمل
لاہور (سیاسی نمائندہ) مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے مختلف مراحل کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے شہر کی 55 یونین کونسلز میں انتخابی عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
پانچویں مرحلے کے دوران بیگم کوٹ، یتیم خانہ چوک، علامہ اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، داروغہ والا اور شاد باغ سمیت لاہور کی مزید 10 یونین کونسلز میں انٹرا پارٹی انتخابات پُرامن، منظم اور شفاف انداز میں منعقد کیے گئے۔ مجموعی طور پر 30 امیدوار میدان میں اترے ، جن میں سے مختلف یونین کونسلز سے 10 صدور منتخب ہوئے۔