بھارت میں مسلم خاتون کانقاب کھینچنا انسانیت کی تذلیل :جے یو آئی س
لاہور(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلیٰ مولانا ایوب خان۔۔۔
ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلٰی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بھارت میں مسلم خاتون کانقاب کھینچنا انسانیت کی تذلیل ہے ،بھارت میں مسلم خواتین کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو عالمی انسانی حقوق کے تمام دعوؤں کے منافی ہے۔