چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن کی وزیر کمیونیکیشن سے ملاقات
لاہور(این این آئی)چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بابر علاؤالدین نے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب ملک صہیب بھرتھ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و بحالی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور متعلقہ محکموں کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے متعارف کرائے گئے ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات پر گفتگو کی اور اس امر پر زور دیا کہ عوامی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔