جنرل ہسپتال : 2 مریضوں کی آنکھوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ
1 دہائی بعد قرنیہ کی پیوند کاری کامیابی کیساتھ دوبارہ شروع :ایم ایس فریاد حسین تیزی کے ساتھ آنکھوں کے ٹرانسپلانٹ کا سلسلہ جاری رہے گا،پرنسپل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جنرل ہسپتال میں آنکھوں کی ٹرانسپلانٹ سرجری کا آغاز ،دو مریضوں کی آنکھوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔ایم ایس فریاد حسین کا کہنا ہے کہ فخر کے ساتھ مجھے لاہور جنرل ہسپتال کے سفر میں ایک تاریخی کامیابی بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ تقریباً ایک دہائی کے وقفے کے بعد قرنیہ کی پیوند کاری کی خدمات کامیابی کے ساتھ دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
کارنیل کے دو ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ کیے گئے، جو آنکھوں کی خصوصی دیکھ بھال میں ایک اہم پیشرفت اور ہمارے مریضوں کے لیے امید اور بینائی کی بحالی کا نشان ہے۔ اس کے لیے ہم اگر انتظامی تعاون اور انتھک محنت نہ کرتے تو ممکن نہ ہوتا۔اب تک جنرل ہسپتال میں کلینیکل سروسز کو مضبوط بنانے اور اہم پروگراموں کی بحالی کا عزم انتہائی قابل تعریف ہے اس میں پرنسپل فاروق افضل کی محنت اور قابلیت سر فہرست ہے۔ امید کررہے ہیں کہ تیزی کے ساتھ آنکھوں کے ٹرانسپلانٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔