سکولوں کو 4ارب کا بجٹ جاری
لاہور(خبر نگار)سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ جاری کردیا گیا۔ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں 4ارب 8 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔۔۔
لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کیلئے 13کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔فیصل آباد ایجوکیشن اتھارٹی کیلئے سب سے زیادہ 22کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ۔