کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،88املاک سربمہر

کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،88املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 88املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیصل ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن،گلشن راوی، قلعہ لکشمن سنگھ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اور ڈیفنس روڈ پر آپریشن کیا۔

غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرفیصل ٹاؤن، نیو گارڈن میں 20املاک، گلشن راوی، قلعہ لکشمن سنگھ میں 11املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران آڈٹ اینڈ کاؤنٹس سکیم میں 32املاک، ڈیفنس روڈ پر25املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، بیوٹی سیلون، آٹوورکشاپ، کلینک،فارمیسی،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں