خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
قصور (نمائندہ دنیا) میگہ روڈ پتوکی کی رہائشی سعدیہ، بیوی محمد عدنان نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا۔
پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔