19 سالہ نوجوان کااقدام خودکشی ، حالت تشویشناک
کھڈیاں خاص (نمائندہ دنیا) 19 سالہ نوجوان نے اقدامِ خودکشی کی کوشش کی، جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
بتایاگیاہے کہ موضع محمود پورہ میں محمد اسلم کے 19 سالہ بیٹے تجمل شہزاد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ نوجوان کو فوری طور پر علاج کے لیے مقامی ہسپتال لایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔