ایکسپائر اجزا کے استعمال پر شادی ہال ، ملک شاپ بند

ایکسپائر اجزا کے استعمال پر شادی ہال ، ملک شاپ بند

600لٹر ملاوٹی دودھ،زائدالمیعاد مصالحے تلف کر دیئے گئے :ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیراعلٰی پنجاب کا ملاوٹ سے پاک پنجاب مشن جاری ہے ، ایکسپائر اجزا کے استعمال پر شادی ہال بند کیا گیا اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر ملک شاپ بند کی گئی، 600لٹر ملاوٹی دودھ،زائدالمیعاد مصالحے تلف کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے محافظ ٹاؤن،راوی ٹاؤن میں معروف شادی ہال اور ملک شاپ کی چیکنگ کی اور ایکسپائر کھلے مصالحوں کے استعمال اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر شادی ہال کو بند کر دیا، کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر راوی ٹاؤن میں ملک شاپ کو بند کردیا گیا۔ پاؤڈر اور کیمیکلز کی ملاوٹ والا 600 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔فوڈ پوائنٹ چھوٹا ہو یا بڑا،خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ خوراک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن1223پر اطلاع دیں۔ شادی ہالز مالکان پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں