293کالج اساتذہ کے تبادلوں ، پوسٹنگ کے آرڈرز جاری
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں کالج اساتذہ کے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور پوسٹنگ کے آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔
ہارڈ شپ بنیاد پر مرد و خواتین اساتذہ کے تبادلوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 293 کالج اساتذہ کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ آرڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ہارڈ شپ بنیاد پر 181 خواتین اور 99 مرد اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں،جبکہ تمام گریڈز کے کالج اساتذہ اس ٹرانسفر لسٹ میں شامل ہیں۔طویل عرصے سے ڈیپارٹمنٹ کے ڈسپوزل پر موجود 12 اساتذہ کو بھی باقاعدہ پوسٹنگ دے دی گئی ہے ۔ہارڈ شپ بنیاد پر ٹرانسفر کے منتظر اساتذہ کے آرڈرز جاری کر دیے گئے ۔ٹرانسفر لسٹ میں سابق ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ڈاکٹر شہزاد منور چودھری بھی شامل ہیں،جبکہ سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ ڈاکٹر تحسین رزاق کو بھی نئی پوسٹنگ دے دی گئی ہے ۔