پانی کی قلت : 17نئے ٹیوب ویلز لگانے کافیصلہ
ٹیوب ویلز لکھو ڈیر، مومن پورہ، کوٹ دونی چند اور دیگر علاقوں میں لگائے جائینگے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واہگہ زون میں مجموعی طور پر 17 نئے ٹیوب ویلز نصب کیے جائیں گے ۔یہ ٹیوب ویلز لکھو ڈیر، مومن پورہ، کوٹ دونی چند، ڈیرہ گجراں، اتوکی اعوان، رحمت پورہ، رام پورہ، مناواں، باٹا پور، جلو اور کھیراں کے علاقوں میں لگائے جائیں گے ۔یوسی 174 لکھو ڈیر میں تین ٹیوب ویلز 25 کروڑ 13 لاکھ روپے کی لاگت سے نصب ہوں گے ۔کوٹ دونی چند میں تین ٹیوب ویلز کے لیے 18 کروڑ 41 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ڈیرہ گجراں میں ایک ٹیوب ویل 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے لگایا جائے گا۔اتوکی اعوان اور رحمت پورہ میں تین ٹیوب ویلز 18 کروڑ 40 لاکھ روپے سے نصب ہوں گے ۔یوسی 178 رحمان پورہ میں تین ٹیوب ویلز کے لیے 18 کروڑ 52 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔مناواں اور باٹا پور میں بھی تین ٹیوب ویلز 18 کروڑ 53 لاکھ روپے کی لاگت سے لگائے جائیں گے ۔گوپال پور اور جلو کے علاقوں میں 17 کروڑ 20 لاکھ روپے سے ٹیوب ویل لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ٹیوب ویلز کی تنصیب کا منصوبہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے ، تاکہ واہگہ زون میں پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے ۔