جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے

 جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد جاری ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق علی رضا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، کا تبادلہ ڈیرہ غازی خان سے کر کے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ کے مطابق یہ تقرر و تبادلے جیلوں میں انتظامی بہتری، اصلاحاتی نظام کے فروغ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جیل اصلاحات کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں