مفت کتب :غیرمعیاری کاغذ کے پیش نظر خصوصی کمیٹیاں قائم

مفت کتب :غیرمعیاری کاغذ کے پیش نظر خصوصی کمیٹیاں قائم

نئے تعلیمی سال کے لیے چار کروڑ سے زائد درسی کتب چھاپی جائیں گی:ذرائع

لاہور(خبر نگار)تعلیمی سال 2026-27 کے لیے مفت درسی کتب کی چھپائی کا معاملہ ۔مفت درسی کتب کی چھپائی میں غیر معیاری کاغذ کے استعمال کے خدشے کے پیش نظر پیکٹا نے خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، جو پرنٹنگ کے تمام مراحل کا جائزہ لیں گی۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 کے لیے مفت درسی کتب کی چھپائی میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اطہر اور عمر علی کی سربراہی میں قائم چار رکنی ان کمیٹیوں کا مقصد پرنٹنگ پریسز میں کتب کی چھپائی کا معائنہ کرنا ہے ۔پہلی کمیٹی میں فخر زمان، سہیل حفیظ اور محمد اقبال شامل ہیں،جبکہ دوسری کمیٹی میں محمد الیاس، محمد خورشید اور اللہ دتہ شامل کیے گئے ہیں۔یہ کمیٹیاں ٹائٹل پیج، گیلو، بائنڈنگ، ٹیکسٹ بک کے سائز اور بنڈلز کی تعداد سمیت کاغذ اور میٹریل کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیں گی۔حکام کے مطابق ناقص میٹریل یا غیر معیاری کاغذ کے استعمال کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں